وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےکہا ہےکہ اگلا الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہی ہوگا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی انڈر 19 کی ٹیم اگر مخالفت کرے گی تو کوئی بات نہیں، ٹرمپ بھی الیکشن ہار کرکہتا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہر الیکشن کے بعد کہا جاتا ہےکہ دھاندلی ہوئی ہے،ٹرمپ بھی الیکشن ہارکرکہتا ہےکہ دھاندلی ہوئی ہے، اگلا الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہی ہوگا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر حکومت کے ساتھ بیٹھے۔












