سابق وزیراعظم نواز شریف نے منسٹر انکلیو میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں نیب مقدمات اور ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، شہباز شریف اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پر نواز شریف کو اعتماد میں لیں گے۔
یاد رہے نواز شریف نے شہباز شریف سے ملاقات کے لیے نیب کو درخواست دی تھی، نیب نے منسٹر انکلیو میں اپوزیشن لیڈر کے گھر کو سب جیل قرار دے رکھا ہے۔
ذرائع نےمزید بتایا کہ دونوں بھائیوں کے درمیان ملاقات میں مشاہد حسین سید، آصف کرمانی اور طارق فضل بھی نوازشریف کے ہمراہ تھے۔ شہباز شریف سے منسٹرانکلیو میں ایک گھنٹے طویل ملاقات کے بعد نواز شریف روانہ ہوگئے۔













