فلپائن کے جنوبی صوبے سولو کے مسلم اکثریتی علاقے جولو میں دو دھماکوں کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق پیر کو جولو میں یکے بعدیگرے دو دھماکے ہوئے جس میں پانچ فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

مسلم اکثریتی علاقے جولو میں سیکیورٹی فورسز طویل عرصے سے عسکریت پسند گروپ ‘ابو سیاف’ کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔

لیفٹنٹ جنرل کورلیٹو ونلون نے پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ پہلا دھماکہ سپر مارکیٹ کے قریب کھڑی موٹرسائیکل میں ہوا۔ اُن کے بقول موٹرسائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب تھا جس کے پھٹنے سے وہاں موجود پانچ اہلکار اور چار شہری ہلاک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل میں دھماکے کے تھوڑی دیر بعد اسی سڑک پر ایک خاتون خودکش بمبار نے اُس وقت خود کو دھماکے سے اڑادیا جب پولیس علاقے کو گھیرے میں لے رہی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY