چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے بیرون ملک کام کرنے والی پاکستانی کمپنیوں کو ڈیڈ لائن دے دی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شبر زیدی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سمیت بیرون ملک کام کرنے والی پاکستانی کمپنیوں کو 30 ستمبر تک ٹیکس گوشوارے جمع کرانا ہوں گے۔

چیئر مین ایف بی آر نے مزید کہا کہ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والی کمپنیوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کنٹرولڈ فارن کمپنیوں کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانا ہوں گے۔

شبر زیدی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک خاص طور پر یو اے ای اور ایسے ملک جہاں ٹیکس کے ریٹ بہت کم ہیں، ان ممالک میں رجسٹرڈ پاکستانی کمپنیوں کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے حوالے سے دیکھا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY