پاکستان کے لیئے یہ اعزاز بھی بہت ہے

0
683

پاکستان دنیا بھر کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں سالِ نو کے موقعے پر یعنی یکم جنوری کو سب سے زیادہ بچوں کی پیدائش ہوئی۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے اطفال یونیسیف کے تخمینے کے مطابق پاکستان میں سال نو کے پہلے دن تقریباً چودہ ہزار سے زائد بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے تخمینے کے مطابق یکم جنوری 2021 کو 3 لاکھ 71 ہزار 500 بچوں کی پیدائش ہونا تھی، اس تعداد میں نصف سے زیادہ بچوں کی پیدائش دس ملکوں میں ہونا تھی، جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

اقوام متحدہ کا سالِ نو کا پیغام پہلی بار اردو ترجمے کیساتھ نشر

یونیسیف کا اندازہ ہے کہ نئے سال کے دوران دنیا بھر میں 14 کروڑ کے لگ بھگ بچے پیدا ہوں گے اور وہ اس لحاظ سے خوش قسمت ہوں گے کہ وہ اوسطاً 84 سال زندہ رہیں گے اور انہیں بہتر مواقع میسر ہوں گے۔

اقوام متحدہ کے تخمینے کے مطابق 2019 میں عالمی اوسط عمر ساڑھے 72 سال کے لگ بھگ تھی۔

یاد رہے کہ بحرالکاحل کے خطے مائیکرونیشیا کی جزیرے نما ریاست گوام میں سال 2021 کا پہلا بچہ پیدا ہوا تھا۔

  پہلا بچہ 2021 کا دنیا میں آیا وہ نیا سال شروع ہونے کے محض 7 سیکنڈ بعد پیدا ہوا۔

SHARE

LEAVE A REPLY