سائنس فکشن فلم ’دی ٹائٹن‘کا پہلا ٹریلر جاری

0
81

تھرل سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’دی ٹائٹن‘ کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

لینارٹ رف کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے آدمی کے گرد گھوم رہی ہے، جس کو ایک خفیہ تجربے سے گزارا جاتا ہے، جس کے بعد اس شخص کی پوری زندگی تبدیل ہوجاتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں سام ورتھنگٹن، ٹیلر شلنگ، ٹام ولکنسن، ایگینس ڈین، کورے جانسن، نتھالے پوزا اور اسٹیون کرے سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جوناتھن ڈیکٹر کی پروڈیوس کردہ یہ ایکشن اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY