وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا گیا۔
اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا اسمبلی عباد اللہ نے ایک بیان دیا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی کردار ہیں۔
واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں خبر سامنے آئی تھی کہ خیبر پختونخوا کے سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خردبرد اور مالی بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے اور خردبرد کی رقم مسلسل بڑھ رہی ہے۔












