مشیر قومی سلامتی کمیٹی ناصر جنجوعہ نے استعفیٰ دے دیا

0
86

مشیر قومی سلامتی کمیٹی ناصر جنجوعہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز نگران وزیراعظم کو استعفیٰ بھیج دیا تھا، حکومتی مدت پوری ہونے پر استعفیٰ دینا تھا، چند روز تاخیر ہوگئی۔

یاد رہے 23 اکتوبر 2015 کو سابقہ حکومت نے ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ اس سے پہلے یہ عہدہ سرتاج عزیز کے پاس تھا جو اس وقت خارجہ امور کے مشیر بھی تھے۔

لیفٹننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ ریٹائرمنٹ سے قبل کور کمانڈر سدرن کمانڈ (کوئٹہ) تعینات تھے۔ انہوں نے رواں ماہ ہی 3 اکتوبر کو سدرن کمانڈ کا چارج میجر جنرل عامر ریاض کے سپرد کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY