فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں جمعرات کو روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ پہنچ رہے ہیں۔ وہ اس دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ملاقات کریں گے تا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو بہتر صورت دی جا سکے۔

اس وقت روس اور فرانس کے باہمی تعلقات انتہائی نچلی سطح پر ہیں۔ اس کا اندازہ لگایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں یوکرائن، ایران اور شام کے حالات پر خاص طور پر گفتگو کی جائے گی۔

کچھ عرصہ قبل روسی و فرانسیسی صدور کی ایک ملاقات فرانسیسی شہر ویرسائے میں ہو چکی ہے۔ دونوں ممالک ماضی میں سخت جملوں کا تبادلہ بھی کر چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY