بینکنگ کی دنیا کا ایک اہم نام حبیب ایچ مرزا لاہور میں کرونا کے باعث مختصر علالت کے بعد پانچ مارچ جمعے کی علی الصبح لاہور میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے
انکی عمر اسی برس تھی
مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع المتظر ماڈل ٹاون لاہور میں ادا کی گئی جسکے بعد لاہور میں فردوسیہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی

مرحوم حبیب مرزا براڈکاسٹر ماہ پارہ صفدر کے بڑے بہنوئی،عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی کے بڑے ہم زلف اور ڈاکٹر زرین حبیب مرزا کے شوہر تھے اور اپنے وقت کے معروف ماہر تعلیم مرحوم عاشق حسین مرزا کے فرزند
حبیب بنک میں وہ زونل چیف اور سرکل ایگزیکٹو جیسے اہم عہدوں پر متعین رہے اور بینکنگ کی دنیا میں انکو ایک ایماندار اور بااصول شخص تصور کیا جاتا تھا
انہوں نے اپنے پس ماندگان میں دو بیٹے آصف حبیب اور کاشف حبیب اور ایک بیٹی ڈاکٹر صائمہ چھوڑے ہیں
عالمی اخبار انکے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہے اور انکی مغفرت کے لیئے دعا گو ہے














