امریکی ریاست ہوائی کے آتش فشاں سے لاوا ندی کی صورت میں بہنے لگا۔

امریکی ریاست ہوائی کی اس ویڈیو میں نظر آنے والے گہرے دھویں کے بادلوں اور پانی کی سطح پر تیرتے سرخ لاوے نے دیکھنے والوں کو دہلا دیا۔

ہوائی کا آتش فشاں کئی ہفتوں سےلاوا اُگل رہا ہے، جس سے کئی مکان ،درجنوں گاڑیاں ، سڑکیں اوردرخت صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔

لاوے، راکھ اور دھویں کے اخراج کے باعث لوگوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے اور ہزاروں افراد کو گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY