شمالی وزیرستان میں 30 اور 31 مئی کو کرفیو نافذ

0
687

خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں 30 اور 31 مئی ( ہفتہ اور اتوار) کو کرفیو نافذ رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق کرفیو کے دوران تمام داخلی اور خارجی راستوں پر عوامی آمدورفت بند رہے گی، عوامی سہولت کے لیے شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک کرفیو میں نرمی دی جائے گی۔

حکام کا کہنا تھا کہ کرفیو کے دوران تمام شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے بند ہونے سے شہریوں سے اپیل ہے کہ مقررہ کردہ وقت کے مطابق اپنے گھروں میں رہیں۔

مزید برآں ضلعی حکام کی جانب سے کرفیو کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY