ایران نے ملک میں پٹرول کی قیمتوں میں تین گُنا تک اضافہ کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس کے لیے کوٹہ بھی مقرر کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق اضافی آمدنی سے 18 ملین ضرورت مند خاندانوں کی مدد کی جائے گی۔
ایران کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق پٹرول کی قیمت 10 ہزار ریال فی لٹر سے بڑھا کر اب 15 ہزار ریال فی لٹر کر دی گئی ہے۔ یہ قیمت 12.7 امریکی سینٹ فی لٹر بنتی ہے۔
ساتھ ہی اس قیمت پر ہر ایک پرائیویٹ کار کو مہینے میں زیادہ سے زیادہ 60 لٹر پٹرول فراہم کیا جائے گا۔ اگر اس سے زائد پٹرول کسی کو درکار ہو گا تو اسے 30 ہزار ریال فی لٹر کی قیمت میں یہ خریدنا پڑے گا۔












