امریکی شہر لاس ویگاس میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ سے 50 افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعے میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
فائرنگ ہوتے ہی کنسرٹ میں بھگدڑ مچ گئی اورلوگ جان بچانے کے لئے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔
پولیس کے مطابق 2 حملہ آوروں میں سے ایک پولیس کے ہاتھوں مارا گیا۔ واقعہ میں 50 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
واقعے کے بعد میک کیرن انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پروازیں روک دی گئیں۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق لاشوں اور متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
اسپتال ترجمان کے مطابق 44 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے اور تمام افراد فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے ہیں۔












