افغان فوج کے دو صوبوں میں کیے جانے والے فضائی عسکری آپریشنز کے دوران کم از کم انیس افغان شہریوں کی موت ہوئی ہے۔ افغان جنگی طیاروں اور زمینی دستوں کے حملے مشرقی صوبوں پکتیا اور ننگرہار میں کیے گئے۔ ایئر فورس کی حملے میں تیرہ افراد کی ہلاکت پکتیا کے ضلع زُرموت میں ہوئی۔ ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ افغان سکیورٹی فورسز کے زمینی دستوں کے ننگرہار کے ضلع خوگیانی میں کیے جانے والے آپریشن میں چھ لوگ مارے گئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY