انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میںآنے والے زلزلے میں 40افراد ہلاک اور 52 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج شام لومبوک جزیرے میں 7 اعشاریہ 0 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

زلزلے سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ،لومبوک میں بجلی معطل ہوچکی ہے اور لوگوں نےخوف سے کھلے آسمان تلے کیمپوں میں پناہ لی ہوئی ہے۔

زلزلے کا مرکز زیر زمین 15 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا ،جس کے فوراً بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی وہ واپس لے لی گئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے لومبوک میں آنے والے زلزلے میں 17 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY