شام کے صوبےادلب میں سرکاری فورسز کی بمباری میں 11 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی افواج کی بمباری سے مرنے والے 11شہریوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں ۔
مانٹیرنگ گروپ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے ادلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں بمباری کی، تفتناز قصبے میں کیے گئے فضائی حملوں میں 3 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ایک اور قصبے میں بمباری سے ایک بچے سمیت2 افراد جاں بحق ہوئے، بمباری سے بچوں کے ایک اسپتال کو بھی نقصان پہنچا۔












