یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے برطانیہ کے ساتھ بریگزٹ معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ٹُسک نے کہا کہ 27 رکنی بلاک نے یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلا کے معاہدے اور مستقبل کے تعلقات کے حوالے سے سیاسی اعلامیے کو منظور کر لیا ہے۔ اس ڈیل کے تحت برطانیہ 29 مارچ2019ء کو یورپی یونین سے نکل جائے گا۔ اب اس ڈیل کی توثیق برطانوی پارلیمان کو کرنا ہے۔ اس سے قبل یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلود ینکر نے کہا تھا کہ بریگزٹ ان کے لیے ایک افسوس ناک لمحہ ہے۔ انہوں نے تاہم اس امید کا اظہار کیا کہ برطانوی پارلیمان بریگزٹ ڈیل کے مسودے کو منظور کر لے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY