اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں غریب ممالک کو ویکسین کی فراہمی شروع ہو گی: ڈبلیو ایچ او

0
982

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے غریب ممالک کو کورونا ویکسین کی فراہمی میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ صحت کے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں غریب ممالک کو ویکسین کی فراہمی شروع ہو گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا ویکسین اب غریب ممالک کی پہنچ سے زیادہ دور نہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے ممبر ممالک کو اہم پیشرفت سے آگاہ کر دیا۔

صحت کے عالمی ادارے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اگلے سال ڈبلیو ایچ او کو دو ارب کورونا ویکسین موصول ہونگی جس میں سے ایک ارب 30کروڑ ویکسین ڈونرز فنڈ سے خریدی جائیں گی۔

کوویکس مہم میں شامل 190 ممالک کو اگلے سال کی پہلی سہ ماہی سے ویکسین کی فراہمی شروع ہوگی۔ ویکسین کی بروقت دستیابی کو ممکن بنانے کے لیے ڈبلیو ایچ اوکے ویکسین پر کام کرنے والی کئی کمپنیوں سے معاہدے بھی ہوچکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY