استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے آخری الفاظ تھے ’’میں سانس نہیں لے پا رہا۔‘‘ یہ بات امریکی ٹیلی وژن سی این این نے ایک ایسے ذریعے کے حوالے سے بتائی ہے جس نے خاشقجی کے قتل کے ثبوت پر مبنی آڈیو ٹیپ سنی ہے۔

اس ذریعے کے مطابق ٹیپ سے اندازہ ہوتا ہے کہ خاشقجی کو پہلے سے کی گئی منصوبہ بندی کے تحت کی قتل کیا گیا۔ یہ آڈیو ٹیپ ترک حکام نے امریکا سمیت بعض اہم ممالک کو ثبوت کے طور پر فراہم کی تھی۔ خاشقجی کو سعودی قونصل خانے میں دو اکتوبر کو قتل کیا گیا تھا۔ اس قتل کے سلسلے میں سعودی حکومت شدید دباؤ کی زد میں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY