اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک خصوصی اجلاس جمعے کے روز منعقد ہو رہا ہے جس میں شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

سفارت کاروں کے مطابق باغیوں کے کنٹرول والے اس علاقے میں ہسپتالوں اور اسکولوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ اجلاس بیلجیئم، جرمنی اور کویت کی درخواست پر بلایا گیا ہے اور یہ جمعہ کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے بند دروازے کے پیچھے ہو گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY