برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے اپوزیشن رہنما آئن آسٹن کے اس بیان سے اتفاق کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن عالمی ورلڈ کپ کے انعقاد سے ملکی ساکھ کو ویسے ہی بہتر بنانے کی کوشش کریں گے، جس طرح نازی رہنما ہٹلر نے سن انیس سو چھتیس میں جرمنی میں اولمپک مقابلوں کے انعقاد سے کیا تھا۔
برطانیہ میں سابق روسی ڈبل ایجنٹ سیرگئی اسکریپل اور ان کی بیٹی ژولیا پر ہوئے کیمکل حملے کے بعد ماسکو اور لندن کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ لندن کا الزام ہے کہ روس اس حملے میں ملوث ہے تاہم ماسکو حکومت اسے رد کرتی ہے












