ہالینڈ کی پولیس نے ایمسٹرڈیم کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے حملے کرنے والے ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کر کے حراست میں لے لیا ہے۔ اس حملہ آور نے جمعے کے دن کم از کم دو افراد کو زخمی کیا۔

پولیس نے چاقو سے حملے کرنے کے محرکات جاننے کے لیے تفتیشی عمل شروع کر دیا ہے۔ اس واقعے کے بعد ایمسٹریم کے ریلوے اسٹیشن کے دو پلیٹ فارم مکمل طور پر بند کیے گئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY