وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کا کہنا ہے کہ جنگ ہوئی توخطہ نہیں ساری دنیا اس کی لپیٹ میں آئے گی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت کے لیے ریاستی جبر سے کشمیریوں کی آواز دبانا ممکن نہیں.
انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ قوم سیسہ پلائی دیوار بن کرکشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا تھا ہم نے کشمیریوں کے ساتھ متحد ہوکر کھڑا ہونا ہے ، پوری قوم کشمیر کے لیے باہر نکل آئے ، اب ہم فیصلہ کریں گے کشمیریوں کے مستقبل کا، بد قسمتی سے اقوام متحدہ صرف طاقتوروں کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے ۔
عمران خان نے عوام کو ہدایت کی تھی کہ جمعےکو12 بجے سےساڑھے 12 بجے تک سرکاری دفاتر میں کام روکیں اور کشمیریوں کے لیے باہر نکلیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ میں اقوام متحدہ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ساری دنیا کے مسلمان آپ کی طرف دیکھ رہے ، اس حوالے سے کب ایکشن لیا جائے گا ۔












