بلوچستان میں غیرت کےنام پر قتل مردوعورت کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

0
685

بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والے مرد اور عورت کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجیدی ڈیگاری میں فائرنگ کے واقعے میں قتل مرد اور عورت کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا۔

پولیس سرجن سنڈیمن اسپتال ڈاکٹر عائشہ فیض کے مطابق پوسٹ مارٹم ڈیگاری کول مائن قبرستان میں کیاگیا۔

پولیس سرجن کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں قتل مرد اور عورت کے پوسٹ مارٹم کے مطابق خاتون کو 7 گولیاں لگیں اور مرد کو 9 گولیاں لگیں۔ پوسٹ مارٹم کے مطابق دونوں کو 4 جون 2025 کو قتل کیا گیا۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے علاقے سنجدی ڈیگاری میں غیرت کے نام پر مرد و عورت کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیو کچھ روز قبل منظر عام پر آئی تھی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قاقعے کا نوٹس لیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ آپریشن جاری ہے، تمام ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائےگا، ریاست مظلوم کے ساتھ ہے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈیگاری میں مرد اور خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اورآئی جی پولیس کو 22 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے ڈیگاری میں قتل ہونے والی خاتون کی قبر کشائی کا حکم بھی جاری کیا، عدالتی حکم پر جوڈیشل مجسٹریت کی موجودگی میں خاتون کی قبر کشائی کی جا رہی ہے۔

بلوچستان کے علاقے سنجدی ڈیگاری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں اب تک 13 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور واقعے کا مقدمہ بھی ہنہ اوڑک تھانے میں درج کیا جا چکا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے علاقے سنجدی ڈیگاری میں غیرت کے نام پر مرد و عورت کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیو کچھ روز قبل منظر عام پر آئی تھی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قاقعے کا نوٹس لیا تھا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ آپریشن جاری ہے، تمام ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ریاست مظلوم کے ساتھ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY