پاکستان میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد رواں برس ملک میں رپورٹ ہونے والے مجموعی کیسز کی تعداد 72 ہو گئی۔
ملک میں حال ہی میں رپورٹ ہونے والے پولیو کے 2 کیسز میں سے ایک صوبہ سندھ اور دوسرا بلوچستان میں سامنے آیا۔
سندھ میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے پولیو کے ایک کیس کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ 17 ماہ کی بچی میں پولیو کی تصدیق ہوئی جس کے بعد کراچی میں رواں برس رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 4 ہوگئی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ کے شہر حیدرآباد میں 2 بچے، ضلع جامشورو اور لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والا ایک، ایک بچہ پولیو کا شکار ہوا تھا۔











