القادرٹرسٹ پراپرٹی میں فرح نے عمران اور بشریٰ بی بی کے بطورفرنٹ پرسن کام کیا: تفتیشی افسر کا بیان

0
1096

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈاسکینڈل ریفرنس میں تفتیشی افسر ڈپٹی ڈائریکٹرمیاں عمرندیم کا عدالت میں ریکارڈ کروایا گیا بیان سامنے آگیا۔

تفتیشی افسر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب میاں عمر ندیم نے 30جولائی کو احتساب عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھاکہ ریفرنس پرانکوائری کا اختیار 7 دسمبر 2022 کو ملا اور تفتیش 28اپریل 2023کوشروع کی، ریکارڈ کے مطابق کابینہ نے بیرون ملک اثاثوں کی ریکوری کیلئے ریکوی یونٹ کی منظوری دی۔

تفتیشی افسر نے بتایاکہ نیشنل کرائم ایجنسی کے کنٹری منیجر عثمان احمد کو شہزاد اکبر کی ہدایت پرخفیہ خطوط لکھےگئے، مجرمانہ سرگرمیوں کی آمدنی منجمد کرنے کیلئے نیشنل کرائم ایجنسی نے فریزنگ آرڈر حاصل کیے۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھاکہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے 2019 میں 4 تا 30اپریل 458کنال 4مرلے 58 مربع فٹ زمین خریدی، خریدی گئی زمین ملزم ذلفی بخاری کے ذریعے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کو منتقل کی گئی، اراضی منتقلی کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ذلفی بخاری، شہزاد اکبر اور پراپرٹی ٹائیکون ملے۔

SHARE

LEAVE A REPLY