کیا لاہور ریڈیو کی بربادی کا منصوبہ ریڈیو پاکستان کی تباہی کی طرف پہلا قدم ہے ؟ نویں قسط
کیا یہ سب وزیر اطلاعات اور سیکرٹری اطلاعات کی منظوری سے ہو رہی ہے؟
تحقیقاتی رپورٹ۔ وقائع نگار اور مقامی چشم دید لوگوں کے بیانات پر مبنی
مرتب، حافظ نثار محمد۔لاہور
گزشتہ قسط میں بات یہاں ختم ہوئی تھی کہ۔۔۔۔
موجودہ ڈی جی کے بزنس کے بارے میں چلتے چلتے جانتے جائیں کہ قانون کے مطابق یہ مفادات کا ٹکراو ہے جسے کنفلکٹ آف انٹرسٹ کہتے ہیں۔ ان بزنس کے بارے میں مکمل تحقیق کے بعد کسی وقت الگ تحریر لکھیں گے
he is engaged in the business of adhesives solutions, Call centers property development and hosiery
تاجرانہ ذہنیت کی بات کوآگے بڑھاتے ہیں۔ کسی بھی ادارے کے سربراہ کا خاندانی یا ذاتی تجارت میں ہونا ہمیشہ ادارے کے لیئے نقصان دہ ہوتا ہے کہ وہ ہمہ وقت اپنے مالی اور بزنس کے مفادات کی آگے بڑھانے اور فوائد حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تعلقات بنانے کی دُھن میں رہتا ہے اور وہ یہ سب کچھ ادارے کی بہتری کے نام پر ہی کر رہا ہوتا ہے، طاہر حسن کا تعلق فیصل آباد ہے اور وہ وہاں کے مقامی لوگ انکے بزنس سے بخوبی واقف ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ اس بزنس کو اس وقت فرنٹ مین کے طور انکے بھائی ڈاکٹر طارق چلا رہے ہیں جنکے بارے میں ریڈیو پاکستان کے صدر دفتر اسلام آباد سے مصدقہ اطلاعات ہیں کہ ڈاکٹر طارق باقاعہ طور پر وہاں اپنے بزنس سے متعلقہ کام بھی کرواتے ہیں اور کچھ ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ اکثر ڈی جی کے نام پر عملے کی میٹنگ بھی لیتے ہیں

طاہر حسن ڈی جی ریڈیو پاکستان
سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیا وزارت اطلاعات ایسی اندھی گونگی بہری ہے کہ ہم لاہور میں بیٹھ کر یہ سب معلومات حاصل کر سکتے ہیں تو وزارت اسلام آباد میں اپنی ناک کے نیچے یہ سب کچھ ہوتا نہیں دیکھ رہی یا دیکھنا نہیں چاہتی، کیا یہ سمجھا جائے کہ ڈی جی طاہر حسن کے ان کاموں کا وزارت کی سیکرٹری، وزیر اور دیگر اعلی افسران کو بخوبی علم ہے اور وہ اس میں شامل ہیں؟

لاہور کے ہمارے ایک کرم فرما نے ڈی جی طاہر حسن کو ایک اخبار کے لیئے انٹرویو کرنے کی غرض سے وقت مانگا تو چند روز پہلے انہیں وقت مل گیا۔ تا ہم اخبار نویس نے ان سے ہماری ان تحقیاتی رپورٹوں کا ذکر کر کے کہا وہ انکی تردید کریں یا اپنا موقف بیان کریں۔ اخبار نویس کے مطابق اسکے بعد سے ڈی جی موصوف نے انکا فون موصول کرنا ہی بند کر دیا وہ انٹرویو کیا دیتے
اسلام آباد میں موجود احباب میں سے کسی کو یہ سب کچھ کسی وفاقی تفتیشی ادارے کے علم میں لانا چاہیئے کہ وہ اپنے ذرائع سے ان سب چیزوں کی تفتیش کریں اور سرکاری خرچ اور تعلقات پر ذاتی بزنس کے فوائد حاصل کرنے والوں کی حوصلہ شکنی بھی ہو اور انکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے
لاہور ریڈیو کے جو سات آٹھ کمرے نئے سرے سے مزین کیئے گئے ہیں اور کچھ میں بیڈ بھی لگائے گئے ہیں تو انکے بارے میں بھی صدر دفتر کا کہنا ہے کہ یہاں کال سینٹر کھلے گا لیکن جب بھی ہم نے لاہور ریڈیو سے اسکی تصدیق چاہی تو خوف میں مبتلا عملے اور افسران میں سے کسی نے بھی کچھ بتانے سے انکار کیا اور اکثر کا تو یہ کہنا تھا کہ ،،،،مروا نہ دینا۔۔۔۔۔۔
راولپنڈی ریڈیو کے اثاثوں کی فروخت کے بارے میں ابھی مکمل معلومات مل رہی ہیں اور جب یہ مصدقہ طور پر ثبوتوں کے ساتھ مل گئیں تو الگ سے انکو ضرور شائع کیا جائے گا۔ پہلے تو اس ڈیل میں پیش پیش سینٹ کے پی ٹی آئی کے رکن فدا محمد تھے جو بارہا پنڈی ریڈیو پر آ کر عمارت، زمین اور کمروں کو دیکھتے رہے اور اب شنید ہے کہ ریڈیو کی عمارت کا کسی میڈیکل کامپلیکس کو دینے کا سوچا جا رہا ہے اور انکے لوگ کسی روک ٹوک کے بغیر ریڈیو پنڈی پر آتے ہیں اور کمرے اسٹوڈیو اور زمینیں دیکھتے ہیں، ہمارے اطلاع کے مطابق پنڈی ریڈیو کی سربراہ کو ایسے افراد کے آنے جانے سے بے خبر رکھا جاتا ہے، حیرت کی بات ہے کہ بزعم خوش ایسے زیرک ڈی جی کو نشریاتی مرکز کی سیکیورٹی کا بھی کوئی خیال نہیں کہ جسکا جی چاہے عمارت میں آ جائے
This is Pakistan’s money we should not allow to get it wasted and pocketed by Mujadid and Khanzeb. We should make them accountable.
All programmers should get out of WhatsApp group controlld by them
Protest plz protest
They are destroying your organisation and insulting you. When would you respond to their insults?،،،،،،،،،،، is speaking up please you speak too.
Evil must be condemned
They can not maintain the transmitters we have so why have they procured more FM transmitters to start new channels because they wanted to steal money. Say No to these thieves.
Wake up. Plz stand against this theft
Does PBC service structure has a vacancy of Technical Advisor? Then why he is advisor?
Advisor in Corruption must go and he should be made accountable for his crimes.
Dear programmers plz quit Heads of Units group on WhatsApp
That is controlled by corrupt people
تازہ ترین معلومات کے مطابق ڈی جی طاہر حسن کے آمرانہ رویے کی وجہ سے اب آخر کار ملازمین کی بے چینی حد سے زیادہ بڑھنے لگی ہے۔ چند روز پہلے ایک حکمنامہ جاری کیا گیا کہ تمام یونٹوں کے سربراہ اپنے عملے کے سوشل میڈیا کے تمام اکاونٹ صدر دفتر میں آئی ٹی کے شعبے کو مہیا کریں اور آخر میں یہ دھمکی بھی دی گئی کہ جو یہ معلومات نہیں دے گا اسکی اگلے ماہ کی تنخواہ روک لی جائے گی

یہ دھمکی سراسر غیر قانونی ہے بلکہ یہ عمل بھی غیر قانونی ہے۔ اگر کسی بھی فرد کے بارے میں سوشل میڈیا کو غلط استعمال کرنے کی اطلاعات ہیں تو ادارہ اسکے خلاف کاروائی کرے لیکن تمام ادارے کے ہزاروں افراد کے اکاونٹ تک رسائی حاصل کرنا کہاں کا قانون ہے؟ ملک میں قانون کی حد تک تو سائبر قوانین بھی موجود ہیں ان کے بارے میں ملازمین مکمل معلومات حاصل کریں تا کہ انکا استحصال نہ کیا جاسکے۔ یہ وہ خوف کی فضا ہے جو ریڈیو پاکستان میں قائم کر دی گئی ہے۔ ڈی جی طاہر حسن نے اپنے حواریوں کے ساتھ مل کر خود فیس بک اور واٹس ایپ پر ایسے پلیٹ فارم بنائے ہیں جہاں انکے ہمنوا رات دن قوالی کرتے ہیں اور اگر کوئی اس سے ذرا سا اختلاف کرے تو اسے ان سے نکال دیا جاتا ہے۔ حیرت کی بات تو یہ ہے کہ ادارے کا سربراہ ڈی جی خود ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا ایڈمن ہے اور اسکی اجازت کے بغیر کوئی تبصرہ کوئی پوسٹ شائع نہیں ہو سکتی، یہی کے جی بی اور موساد ذہنی رویہ ہے
ان گروپس میں ڈی جی اور اسے منظور نظر لوگ یہ پیغام بھی چلا رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سائبر کر ائم سے متعلق آ گا ہی کا پیغا م پی ٹی اے کی جانب سے پیش کیا جارہا ہے۔انٹر نیٹ اور مو بائل فون استعمال کرتے ہوئے ان احتیاطی تدابیر کو ضر ور اپنائیں:۔
اپنی نجی تصا ویر اور ڈیٹا کسی اجنبی شحص کے ساتھ شیئر نہ کریں۔
۶۔ سائبر کرائم سے متعلق شکایات ایف آئی اے کی ویب سائٹ یا ہیلپ لائن 786-345-111 پر دیں۔
مزید معلومات کے لئے پی ٹی اے کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔
ڈی جی کا ملازمین کو سوشل میڈیا اکاونٹ مہیا کرنے کا حکم بظاہر پی ٹی اے کے اس پیغام کے برعکس ہے اور اسی لیئے غیر قانونی ہے۔ ہاں اگر کسی کا سرکاری یا اداری جاتی اکاونٹ ہے تو اسکی رسائی ادارے کا حق ہے
ان حالات میں ریڈیو پاکستان کے صدر دفتر میں ایک ڈپٹی کنٹرولر نے ڈی جی اور انکے حواریوں کے ریڈیو اور اسکے ملازمین کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کی مذمت کی اور اختلاف کیا تو خود ڈی جی طاہر حسن نے اسکو پی بی سی ہیڈ آف یونٹس گروپ سے نکال کر آنے والے نئے ڈی پی کو فوری رابطے کا کہا، حواریوں نے اس پلیٹ فارم پراس ڈی سی کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی اور ننگی گالیاں تک دیں اور ظاہر ہے کہ سب ادارے کے سربراہ کی اجازت سے ہوا۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اسکے بعداُس ڈی سی کے ساتھ کیا سلوک ہوا ہے۔ ہماری تگ و دوجاری ہے کہ اس ضمن میں جو اطلاعات ملیں وہ اگلی قسط میں آپ تک پہنچائیں
متعدد میں سے یہ دو سکرین شارٹ ہیں جو اس صورت حال کی دلیل ہے اور اب ایسے تمام پیغامات کو مذکورہ واٹس ایپ پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا ہے۔ محسوس یوں ہوتا ہے کہ ڈی جی طاہر حسن تقسیم کرو، لڑاو اور حکومت کرو کے فارمولے پر عمل پیرا ہیں
پی بی سی ہیڈ آف یونٹس گروپ کے سکرین شارٹس

ریڈیو پاکستان کہ ڈائریکٹر ایڈمن مقرب مختار اعوان کے بارے میں ہم نے جتنی معلومات حاصل کی ہیں وہ نہایت حوصلہ افزا ہیں، غالب اکثریت نے انکی قانون کی پاسداری اور قانون پر عمل کرنے کی خوبی کو سراہا ہے۔ مقرب مختار بھی وزارت اطلاعات و نشریات سے آئے ہوئے ہیں لیکن ڈی جی سے یکسر مختلف بتائے جاتے ہیں۔ ہمیں علم نہیں کہ کیا مقرب مختار نے طاہر حسن کے ان آمرانہ اقدامات اور من مانی ترقیوں کے بارے میں وزارت اطلاعات کو بتایا ہے کہ نہیں؟ معلوم ہوا ہے کہ انجینئر مجدد اورایسے ہی کچھ اور لوگوں کی بے جا اور غیر قانونی ترقی کی راہ میں یہی مقرب حائل ہوئے اور ایسے لوگوں کی ترقی واپس ہوئی، اب بھی کئی لوگوں کو غیر قانوی طور پر ترقی دینے کی وہ کھُل کر مخالفت کر رہے ہیں

ریڈیو پاکستان کہ ڈائریکٹر ایڈمن مقرب مختار
اب جبکہ ریڈیو پاکستان کی عمومی طور پر اور صدر دفتر اسلام آباد کی صورت حال نہایت ابتر ہوچکی ہے تو ادارے کے سربراہ ڈی جی طاہر حسن نے ملازمین کی یونین یونائیٹڈ سٹاف آرگنائزیشن کو استعمال کرنا شروع کیا ہے جسکے چیرمین احمد نواز خان نیازی اور سیکرٹری جنرل محمد اعجاز ہیں اور انکے ذریعے خطوط جاری کروائے جا رہے ہیں کہ ڈائریکٹر ایڈمن جائز کاموں کی راہ میں رکاوٹ ہیں اور انکا رویہ ناقابل قبول ہےاسلیئےانکویہاں سےہٹایاجائے
یونین کے یہ لوگ کئی برس سے ان عہدوں پر ہیں۔ کمال کی بات ہے کہ اس دوران پاکستان کی کتنی وفاقی حکومتیں بدل چکی ہیں لیکن اس یونین کی کیا کمال مقبولیت ہے کہ اسکے عہدے دار نہ بدل سکے۔ کہا جاتا ہے کہ ہر ڈی جی سے انکے تعلقات بن جاتے ہیں اور یہ خود بھی وقت پڑے تو ڈی جی کی مدد کو پہنچتے ہیں۔ اس مرتبہ بھی ریڈیو کے سربراہ نے مقرب مختار کو ہٹوانے کے لیئے انکا سہارا لیا ہے اور یونین یہ خط جاری کیا ہے

سچ تو یہ ہے کہ ملک روز بروز عدم استحکام کی دلدل میں دھنستا چلا جا رہا ہے حکومت اور وزارتیں اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں اور ایسی حالت میں ریڈیو پاکستان کے ساڑھے چار ہزار پینشنرز گزشتہ اکتوبر سے اب تک ہر ماہ اپنی پنشن کے لیئے اور ملازمین اپنی تنخواہوں کے لیئے آسمان کی طرف دیکھتے رہتے ہیں کہ کب کوئی معجزہ ہو
آج کی تحریر یہیں ختم باقی باتیں اگلی دسویں اور اس سلسلے کی آخری قسط میں۔ لیکن یہ سلسلہ ختم نہیں ہو گا، اسکے بعد جلد ہی راولپنڈی ریڈیو کی دگر گوں صورت حال کو سامنے لائیں گے












