ایرانی پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے کمانڈر حسین سلامی نے ملکی پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ شروع کر دی ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے ترجمان کے مطابق حسین سلامی نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں تجزیاتی جائزہ پیش کرتے ہوئے امریکی نفسیاتی جنگ کے مختلف پہلووں اور حربوں کی وضاحت کی۔
پاسداران انقلاب کے کمانڈر کے مطابق خطے میں ایرانی افواج کی نقل و حرکت معمول کا عمل ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے گزشتہ ماہ ہی میجر جنرل حسین سلامی کو جدید ایرانی فوجی دستے پاسدارانِ انقلاب کا کمانڈر مقرر کیا تھا۔












