مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ میلنڈا فرنچ نے گیٹس فاؤنڈیشن چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میلنڈا فرنچ نے خواتین کے فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گیٹس فاؤنڈیشن سے میلنڈا فرنچ کو 12.5 ارب ڈالر ملیں گے جو وہ اپنے فلاحی کاموں کے لیے وقف کریں گی۔

واضح رہے کہ3 مئی 2021ء کو بل گیٹس اور ملینڈا نے 27 سالہ رفاقت کے بعد ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا ، ابتدا میں ان کی جانب سے طلاق کی وجہ کو بتانے سے گریز کیا گیا تھا۔

بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ ملینڈا نے ایک انٹرویو میں شوہر سے علیحدگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ علیحدگی کی وجہ صرف یہی ایک لمحہ یا چیز نہیں تھی، درحقیقت ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب مجھے احساس ہوا کہ اب ہمارا رشتہ اچھا نہیں رہا اور میں اب اس پر اعتماد نہیں کرسکتی جو ہم نے کیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ویسے تو حالیہ عرصے میں انہوں نے بہت زیادہ آنسو بہائے اور غصہ کیا مگر اب وہ اپنے مستقبل کے لیے بہت زیادہ پُرجوش ہیں۔

بل گیٹس نے ایک انٹرویو میں اپنی سابقہ اہلیہ کے ساتھ تعلق کو ’دوستانہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا ’میرے خیال میں ہمارے درمیان ایک پروڈکٹو ورکنگ تعلقات ہیں اور یہ تعلق جاری رہے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY