نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر فائرنگ کر کے انچاس افراد کو ہلاک کرنے والا مبینہ ملزم برینٹن ٹیرنٹ ہفتہ سولہ مارچ کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

اُس پر قتل کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ عدالت نے اُسے ریمانڈ پر تحویل میں رکھنے کا حکم دیتے ہوئے دوبارہ پانچ اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ پولیس اگلی پیشی پر اُس کے خلاف مزید الزامات عائد کر سکتی ہے۔

پولیس کے مطابق پہلے اُس نے النور مسجد میں فائرنگ کی اور پھر سات منٹ بعد کرائسٹ چرچ کے نواحی علاقے لِن وُوڈ کی مسجد میں جا کر وہاں بھی نمازیوں پر فائرنگ کی۔ ملزم برینٹن ٹیرنٹ کو اُس کی سوشل میڈیا پر سرگرمیوں کے تناظر میں سفید فام نسلی برتری کے احساس میں مبتلا بتایا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY