ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ارجنٹائن میں جی 20 اجلاس کے حاشیے پر ملاقات کر سکتے ہیں۔
استنبول میں جلاوطن سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے واقعے کے بعد سے ان دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات نہایت کشیدہ ہیں۔ اگر یہ دونوں رہنما ملتے ہیں، تو خاشقجی واقعے کے بعد ترک اور سعودی عرب کی اعلیٰ ترین قیادت کے درمیان یہ پہلی بالمشافہ ملاقات ہو گی۔
یہ بات اہم ہے کہ چند روز قبل امریکی میڈیا میں سامنے آنے والی رپورٹوں میں سی آئی اے کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ خاشقجی قتل میں شہزادہ محمد بن سلمان ملوث ہو سکتے ہیں۔












