لاہور میں وزیر اعظم عمران خان کی آمد کے موقع پر وزیر اعلی ہائوس کے خلاف عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
وزیر اعلی ہائوس کے باہربڑی تعداد میں لوگوں نے مزارعین اور قبضہ گروپ کیخلاف مظاہرہ کیا ۔
لاہور میں جاری اہم سطح کے اجلاس کے دوران قصور کی رہائشی بیوہ نے ایوان وزیر اعلی کے باہر دھرنا دے دیا۔
بیوہ خاتون حسینہ بی بی نے عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میری زمین پر ناجائز قبضہ کر لیا گیا ہے ۔
خاتون نے کہا کہ وزیراعظم مجھے انصاف دلائیںاور میری زمین سے قبضہ واگزار کروایا جائے۔
دوسری طرف پولیس نے پاکپتن کے مزارعین کو کلب چوک سے آگے بڑھنے سے روک دیاجبکہ چوک سے ملحقہ پارک کا دروازہ بھی بند کر دیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ پاکپتن میں ان پر بہت ظلم ڈھایا جارہا ہے ۔













