وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جج صاحبان سے متعلق ریفرنس آئینی مسئلہ ہے، مریم صفدر اس مسئلے کو سیاسی اکھاڑے میں نہ لائیں۔
اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردو س عاشق اعوان نے کہاکہ مریم صفدر مفرور اشتہاری بھائیوں اور ملکی معیشت کو چونا لگانے والے ڈار انکل کو عدالتوں میں پیش کر کے عدلیہ کی تعظیم اور قانون کی بالادستی پریقین رکھنے کا ثبوت دیں۔
انہوں نے کہا کہ جج صاحبان سے متعلق ریفرنس آئینی مسئلہ ہے، مریم صفدر اُسے سیاسی اکھاڑے میں نہ لائیں، عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کا بہترین طریقہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام ہے۔











