سعودی میڈیا نے بدھ کے روز کہا ہے کہ یمنی صوبے صعدا میں چالیس باغی جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب حوثیوں باغیوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی قیادت میں اتحاد کی جانب سے فضائی حملوں میں بائیس افراد ہلاک ہوئے، جن میں نو شہری بھی شامل ہیں۔

سعودی عرب اور اُس کے اتحادیوں پر یمن میں اُن کی تین سالہ فوجی مداخلت کے حوالے سے عام شہری ہلاکتوں کے تناظر میں دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY