بیلجیم کی پولیس پر فائرنگ کے الزام میں صالح عبدالسلام کو بیس سال کی سزا

0
1286

پیرس حملوں میں مبینہ طور پر ملوث صالح عبدالسلام کو بیلجیم کی پولیس پر فائرنگ کے الزام میں بیس سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ بیلجیم کی ایک عدالت نے اس مراکشی نژاد فرانسیسی شہری کو دہشت گردانہ سوچ کے تحت اقدام قتل میں قصووار قرار دے دیا ہے۔

نومبر 2015ء کے پیرس حملوں میں ملوث اس اٹھائیس سالہ ملزم کے خلاف یہ پہلا عدالتی فیصلہ ہے۔ اس واقعے کے کئی ماہ بعد مارچ 2016ء میں اس مفرور ملزم کو برسلز کے ایک نواحی علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس موقع پر عبدالسلام کی فائرنگ سے کئی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY