حکومت کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر 4 دن کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات 15جون جمعہ سے 18 جون پیر تک ہوں گی۔
محکمہ موسمیات نے شوال کا چاند جمعے کو نظر آنے اور عیدالفطر ہفتہ 16جون کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے عیدالفطر کے لیے 5 دن تعطیلات کی سمری تیار کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس دنیا کے بیشتر ممالک میں ایک ہی دن رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا آغاز ہوا ہے۔













