برطانیہ : سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت جاری رکھنے کا اعلان

0
1049

برطانوی وزیر خارجہ بوریس جانسن اور تین دیگر برطانوی وزراء نے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت روک دینے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ مملکت کے لیے عسکری سپورٹ جاری رہے گی۔ برطانوی پارلیمنٹ کی دو کمیٹیوں نے کچھ عرصہ قبل ریاض کے لیے عسکری سپورٹ کا سلسلہ روک دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ مذکورہ کمیٹیوں کا موقف تھا کہ سعودی عرب کے زیر قیادت اتحادی فورسز یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔
برطانوی اخبار “دی ٹیلی گراف” کے مطابق اس حوالے سے وزیر خارجہ جانسن ، وزیر دفاع مائیکل وولن ، وزیر ترقیات بریٹی بیٹل اور وزیر تجارت لیام فوکس کی جانب سے جاری مشترکہ بیان ایک غیر مسبوق اقدام ہے۔
برطانوی وزراء نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہیں اس بات پر اعتماد ہے کہ سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت مملکت متحدہ میں برآمدات کے اجازت ناموں اور قوانین کے عین مطابق ہے۔ وزراء کے مطابق برطانوی حکومت برآمدات کے پورے عمل میں اس بات کا پورا خیال رکھتی ہے کہ تمام کارروائی اسلحے کی برآمد کے حوالے سے یورپی یونین کے مقرر کردہ معیار کے تحت ہو۔
بیان کے مزید بتایا گیا ہے کہ برطانیہ سے بیرون ملک اسلحے کی برآمد کے معیارات کی بنیاد اس ضمانت پر ہوتی ہے کہ اس اسلحے کو انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی قوانین کی خطرناک خلاف ورزیوں میں استعمال نہ کیا جائے۔ اگر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ثابت ہوجائے تو سعودی عرب کو بھی اسلحے کی برآمد نہیں کی جائے گی.. اور یمن میں سعودی عرب کے معاملے کے حوالے سے ایسا ثابت نہیں ہوسکا۔
دوسری جانب ” دی ٹیلی گراف” کے ہی مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ سعودیوں کی سپورٹ جاری رکھنا “برطانیہ کے مفاد میں سے ہے” تاکہ یمن کو ایران نواز حوثیوں کے ہاتھوں میں جانے سے روکا جا سکے۔

SHARE

LEAVE A REPLY