ایک مسلمان خاتون پر مقامی عورت نے حملہ کیا مسلمانوں کو برا بھلا کہتے ہوئے واپس چلے جانے کی دھمکی دی۔
کمیونیکیشن کنسلٹنٹ مہ پارہ خان اپنے دوستوں کے ساتھ آکلینڈ واپس آرہی تھیں، راستے میں ایک جگہ فریش ہونے کے لئے رکیں،اسی دوران ریسٹ روم سے نکلنے والی مقامی عورت نے اچانک آکر ان پر چیخنا چلاناشروع کردیا، مسلمانوں کو برابھلا کہا اور شراب سے بھرا کین ان پر اچھال دیا۔
مسلمان خاتون نے واقعے کی وڈیو بنا کر پولیس کو رپورٹ کرادی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت کا جائزہ لے رہے ہیں












