چیرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے استعفیٰ دے دیا

0
171

پی آئی اے کے چیرمین اعظم سہگل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جو انہوں نے پی آئی اے بورڈ کو بھیج دیا ہے جب کہ ترجمان پی آئی اے نے بھی اعظم سہگل کے استعفے کی تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سہگل نے طیارہ حادثہ کے بعد پی آئی اے معاملات پر استعفیٰ دیا ہے۔ دوسری جانب چیرمین پی آئی اے اعظم سہگل کی جانب سے دیئے گئے استعفے میں مستعفی ہونے کی ذاتی وجوہات بتائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 7 دسمبر کو پی آئی اے کی چترال سے اسلام آباد جانے والی پرواز حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوئی تھی جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت تمام 47 افراد جاں بحق ہوگئے تھے

SHARE

LEAVE A REPLY