فرانس میں مقیم سینئر پاکستانی صحافی بابر مغل انتقال کرگئے۔
پیرس(آزاددنیانیوز)
فرانس میں مقیم سینئر پاکستانی صحافی بابر مغل کے انتقال پر یورپ اور برطانیہ میں مقیم صحافتی حلقوں نے دکھ اور غم کا اظہار کیا ھے ۔
پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے صدر میاں امجد اور پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے ممبران نے بابر مغل کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس میں مقیم پاکستانی صحافتی برداری اور کمیونٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ھے۔اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے ۔ لواحقین اور احباب کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین













