امریکا کی ریاست فلوریڈا کے ساحل کے نزدیک فائرنگ سے 9 افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 2 گروپوں میں جھگڑے کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے ساحل پر موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔

رپورٹس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل تھے، تمام زخمیوں کے حالت خطرے سے باہر ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY