کرسمس کی آمد آمد ہے جس کی تیاریاں دنیا بھر میں دھوم دھام سے شروع کر دی گئی ہیں۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں بھی کرسمس کی مناسبت سے’کرسمس ٹری ‘پہنچادیا گیا ہے۔

ریاست پنسلوانیا کے ٹاؤن سے اس ساڑھے18فٹ لمبے کرسمس ٹری کو خصوصی طور پر کاٹ کر گھوڑا گاڑی میں رکھ کر وائٹ ہاؤس پہنچایا گیا جس کا استقبال امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے کیا۔

اس کرسمس ٹری کو وائٹ ہاؤس میں کرسمس کی شاندار تقریب کی زینت بنانے کے لیے سجایا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY