شام کے جنوب،مغربی حصے میں جنگ بندی پر عملدرآمد آج سے شروع ہوگا۔ جنگ بندی کا اعلان امریکی صدر ٹرمپ اور روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کی ہیمبرگ میں ملاقات کے بعد کیا گیا تھا۔

عرب ٹی وی کے مطابق شام کے صوبوں ڈیرہ،کونیترا اور میدا میں جنگ بندی کا معاہدہ جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں امریکی صدر اور روسی ہم منصب کے درمیان ملاقات کے بعد کیا گیا تھا۔ معاہدے کے بعد جنگ بندی پر عملدرآمد مقامی وقت کے مطابق آج دوپہر سے شروع ہوگا۔

معاہدے میں روس،امریکا اور اردن فریق ہیں۔ ان تینوں صوبوں سے اسرائیل اور اردن کی سرحدیں مل رہی ہیں۔ انہی ملکوں کی کوشش سے جنگ بندی کا معاہدہ ہوا ہے۔ اردنی حکام کا کہناہے کہ معاہدے پر باغی بھی عمل کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY