جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ملوث اومنی گروپ آف کمپنیز کے سی ایف او عارف خان کا پیر تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔
ملزمان میں اومنی گروپ کے چیف فائننشل افسر عارف خان ، محمد عمیر شامل ہیں جنہیں احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عارف خان کو ایف آئی اے کی ٹیم نے اسلام آباد منتقل کیاجس کے بعد انہیں نیب کے حوالے کیا گیا۔
انٹر پول نے اومنی گروپ کےچیف فنانشل آفیسرعارف خان کودبئی میں گرفتار کیاتھا ۔












