ہالینڈ ترک وزیر خارجہ کے طیارے کو لینڈنگ کی اجازت نہیں دے گا

0
105

ہالینڈ کی حکومت نے ترک وزیر خارجہ کی طیارے کو ملک میں اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ترک صدر نے اس پابندی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ہالینڈ کو ’نازیوں کی باقیات اور فاشسٹ‘ قرار دے دیا ہے۔

روٹرڈیم میں ترک باشندوں کی ایک ریلی سے قبل مولود چاوش اولو وہاں پہنچنا چاہتے تھے تاکہ اپریل کے ریفرنڈم کے لیے ہالینڈ میں آباد ترک ووٹروں کی حمایت حاصل کی جا سکے۔ ڈچ حکومت کی طرف سے آج جاری کردہ ایک بیان کے مطابق انقرہ حکومت نے کھلے عام پابندیوں کی دھمکی دی ہے، جس کے باعث کسی منطقی حل تک پہنچنا ناممکن ہو گیا ہے۔

اسی باعث ترک وزیر خارجہ کے طیارے کو ہالینڈ میں اترنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترک وزرات خارجہ کے مطابق جب یہ اعلان کیا گیا تو مولود چاوش اولو استنبول میں ہی موجود تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY