پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن کےلیے ناموں کا اعلان آج کر دیا جائے گا۔

ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ میئر و ڈپٹی میئر کراچی کے الیکشن کے لیے ٹکٹ کا حتمی فیصلہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں فیصلے کسی کی پسند نا پسند پر نہیں مشاورت سے ہوتے ہیں۔

شازیہ مری کا کہنا ہے کہ حتمی اعلان سے قبل چہ مگوئیاں محض سنسنی پھیلانے کے لیے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY