پیکر لطف و عطا حضرت حسن المجتبی
اے شبیہ مصطفی حضرت حسن المجتبی

آپ ہیں دلبر بتول و حیدر کرار کے
کیا نسب ہے آپکا حضرت حسن المجتبی

آپ کی تعظیم کرتے ہیں سبھی اہل ولا
اے امام دوسرا حضرت حسن المجتبی

آپ ہیں جودوسخا میں نائب شاہ امم
اے چراغ ہل اتیٰ حضرت حسن المجتبی

مرضی رب کیلیئے چھوڑی خلافت آپ نے
مرحبا صد مرحبا حضرت حسن المجتبی

آپ ہیں فضل خدا سے حاکم خلد بریں
کیا ہے رتبہ آپ کا حضرت حسن المجتبی

کیجیئے رب سے بلال بے نوا کے واسطے
لطف و بخشش کی دعا حضرت حسن المجتبی

کیجیئے رب سے بلال بے نوا کے واسطے
لطف و بخشش کی دعا حضرت حسن المجتبی

بلال رشید

SHARE

LEAVE A REPLY