سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا، آج جہانگیر ترین سے ملاقات میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

سردار ذوالفقار کھوسہ بھی انصافی ہو گئے، قبل ازیں ان کا مسلم لیگ ن سے تعلق تھا پارٹی قیادت سے اختلافات کے باعث ذوالفقار کھوسہ نے ن لیگ سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ سابق سینیٹر اور گورنر پنجاب رہنے والے ذوالفقار کھوسہ کے بیٹے دوست محمد کھوسہ وزیراعلی پنجاب رہ چکے ہیں۔ ذوالفقار کھوسہ آج تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کر رہے ہیں جس میں وہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY