جعلی اکاوٴنٹس کیس میں مجموعی طور پر 95 افراد کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی گئی۔
وزارت داخلہ نے78 افراد کے نام ایگزٹ کنڑول لسٹ پر ڈال دئیے ،ایف آئی اے نے 17 افراد کے نام عبوری شناختی فہرست یا اسٹاپ لسٹ پر ڈال دئیے۔
ای سی ایل اور اسٹاپ لسٹ پر آصف علی زرداری اور ان کے خاندان کے کسی فرد کا نام نہیں۔
ای سی ایل اور اسٹاپ لسٹ پر رکھے گئے افراد کی فہرست جیو نیوز نے حاصل کرلی ۔












